(وقاص عظیم )پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے سولر پالیسی پر تحفظات کا اظہارکردیا۔
حکام کے مطابق سولر پالیسی میں نئے اور پرانے سولر صارفین کو الگ الگ کر دیا گیا ،پرانے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کا نظام برقرار رکھا گیا ہے ۔
حکام کے مطابق پرانے سولر صارفین کو نیٹ بلنگ پر منتقل نہیں کیا گیا ،انہیں کراس سبسڈی دی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق نئے سولر صارفین کو نیٹ بلنگ پر منتقل کر دیا گیا ہے اورنیٹ بلنگ ماڈل انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔
حکام کے مطابق ڈسکوز کی نجکاری پر بریفنگ دی جائے گی،حکومت نے تین ڈسکوز کی نجکاری کا عمل شروع کر رکھا ہے ،ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی ری اسٹرکچرنگ کا نظام تیار کر لیا گیا ہے اوربجلی کی پہلی ہول سیل نیلامی 2026 کے وسط میں کی جائے گی۔