ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ سے قبل لاہور میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 

عیدالاضحیٰ سے قبل لاہور میں اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چودھری:  لاہور میں عیدالاضحیٰ کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شہریوں، خصوصاً پردیسی مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سرکل افسران کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے موقع پر مقررہ کرایوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

سی ٹی او لاہور  کا کہناتھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ تعداد سے زائد مسافر بٹھانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی، جبکہ بسوں اور ویگنوں کی فرنٹ اسکرین پر کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا جائے گا تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

حکام کے مطابق اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ میں ملوث گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے سمیت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

اس سلسلے میں لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک اور بیگم کوٹ چوک سمیت شہر کے 10 اہم مقامات پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی تاکہ عید کے دوران ٹرانسپورٹ نظام کی نگرانی مؤثر انداز میں کی جا سکے۔