ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی : چوری کی انوکھی واردات، چوردرجنوں میٹر بجلی کی تاریں لے اڑے

گھوٹکی : چوری کی انوکھی واردات، چوردرجنوں میٹر بجلی کی تاریں لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

میر ظفر اللہ:گھوٹکی میں چوری کی انوکھی واردات  سا منے آ ئی ہے جہاں نامعلوم چور ایک ہی رات میں درجنوں بجلی کے میٹر تاروں سمیت چوری کرکے فرارہو گئے، جس کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی افراد کے مطابق  شہری صبح اٹھے تو بجلی کے کھنبوں سے تمام میٹر غائب تھے۔بجلی میٹر چوری ہونے سے پورے علاقے کی بجلی معطل ہو گئی۔

 اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی واردات اس سے قبل کبھی سامنے نہیں آئی۔ بجلی کی بندش کے باعث روزمرہ معمولات متاثر ہوئے جبکہ شدید گرمی میں صورتحال مزید سنگین ہو گئی۔

دوسری جانب قادرپور جانے والی ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں بھی چوری ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی میں کھمبوں سے تاریں اتار لی گئیں جس کے نتیجے میں 20 ہزار سے زائد گھروں کی بجلی متاثر ہوئی۔

اہل علاقہ نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی اور چوری شدہ میٹرز و تاروں کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں نے پولیس گھوٹکی اور ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ بجلی کی بحالی اور ذمہ دار عناصر کی گرفتاری یقینی بنائی جا سکے۔