سٹی 42:فلیگ شپ پروگرام سکلڈ پنجاب انیشیٹو کے تحت دیہی خواتین کو با اختیار بنانے کا پلان سامنے آگیا
دیہات کی پوسٹ گریجوایٹ بچیوں کو 26 کمپیوٹرز اور انٹر نیٹ ڈیوائسز کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے ،
صوبائی وزیر صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر تقریب میں خصوصی شریک ہوئے ،اے ڈی سی جی،سی ای او ہیلتھ،پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ فنڈ کے افسر بھی شریک تھے ،صوبائی وزیر صحت و آبادی کا تقریب میں ارفع کریم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، چیئرپرسن وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس عدنان افضل چٹھہ،ارفع کریم کے والدین بھی شریک ہوئے
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا بچیوں کو 6 ماہ تربیت فراہم کی جائیگی،30 ہزار ماہانہ وظیفہ مقررکیا،تعلیم یافتہ بیٹیوں کو گھر بیٹھے آن لائن ذریعہ معاش کا سنہری موقع ملے گا، پنجاب سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام دیہی خواتین کیلئے گیم چینجز پروگرام ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں، دن رات کی محنت سے پاکستان نے اب ترقی کا سفر شروع کردیا،
بھارت کی بزدلانہ حرکت پر پاک فوج کے بھرپور جواب اور قوم کے جذبہ نے پوری دنیا کو تسلیم کرنا پڑا،پاکستانی بحیثیت قوم دنیا میں کسی سے کم نہیں، مسلح افواج اور حکومت پاکستان نے قوم کو ایک نئی امید دلا دی،قوم کی بیٹیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بیٹیاں اب ملک کی معاشی جنگ جیت کر دکھائیں اور مریم نواز شریف کا خواب پورا کریں، والدین بچیوں کو باعزت طریقہ سے روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے بھرپور سپورٹ کریں،باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے خواتین کو با اختیار اور بیٹیوں میں خود اعتمادی پیدا کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب قوم کی بیٹیوں کو پڑھتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہیں، جون تک 1 ہزار بچیوں کو i3 13th جنریشن ڈیسک ٹاپس دیئے جائینگے