سٹی 42:درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدرمیں کمی ہوئی ، جس کی وجہ سے ڈالر پھر مہنگا ہوگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوگیا ,انٹربینک میں ڈالر 281.77 روپے سے بڑھ کر 281.92 روپے پر بند ہوا ، ماہرین کا کہناہے کہ اپریل 2025 میں درآمدی بل 5 اب 60 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے ،درآمدی بل میں ماہانہ 16.20 فیصد ،جبکہ سالانہ 15.80 فیصد اضافہ ہوا ہے ،
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوکر 283.99روپے پر پہنچ گیا اوپن مارکیٹ میں یورو 13 پیسے اضافے سے 320.36 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 29 پیسے مہنگا ہوکر 380.65 روپے پر پہنچ گیا اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 77.50 روپے پر برقرار ہے ، اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 75.80 روپے پر برقرار ہے