سہیل احمد: جنوبی پنجاب میں سورج قہر برسانے لگا، بڑھتے ہیٹ ویو کے باعث سکول کے طلبہ بھی محفوظ نہ رہے۔،مختلف سکولوں کے 2 بچے مبینہ ہیٹ ویو کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث پنجاب میں چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے، قہر ڈھانے والی اس گرمی نے دو طالبعلوں کی جان لے لی، فتح پور میں طالب علم فٹبال کھیلتے ہوئے دم توڑ گیا، فقیر والی میں طالبہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔