قیصر کھو کھر: محکمہ داخلہ نے گیسٹ ہاؤسز اورپرائیویٹ گھروں میں بطورمہمان قیام کرنیوالےافرادکی ڈیجیٹل تصدیق کافیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ کے مطابق مہمانوں کا ’’ہوٹل آئی‘‘ سافٹ ویئر میں اندارج لازمی قرار دیدیا گیا۔فیصلہ خفیہ اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔تمام گیسٹ ہاؤسز و رہائشی سروسز مہیا کرنیوالے تمام پرائیویٹ گھروں رجسٹریشن کا حکم دے دیا۔
رجسٹریشن کیلئے 15 جون تک کی ڈیڈلائن دیدی گئی ہے،رجسٹریشن نہ کروانے والے گیسٹ ہاؤسز اور گھروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔