ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان ڈاکٹرز کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عذاب بن گئی

نوجوان ڈاکٹرز کیلئے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عذاب بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نوجوان ڈاکٹروں کیلئے سہارا بننے کے بجائے آزمائش بن گئی، پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو ماہانہ وظیفوں کی ادائیگی میں مسلسل تاخیر ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس کے باعث درجنوں ڈاکٹرز مالی مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے وظیفہ ادا نہیں کیا گیا جس کے سبب یہ ڈاکٹرز اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔ نوجوان ڈاکٹرز نے شکایت کی کہ وہ رات دن ڈیوٹیاں دے رہے ہیں مگر انہیں ان کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے وظیفہ کی ادائیگی کا عمل ٹیچنگ ہسپتالوں سے نکال کر ہیلتھ فاؤنڈیشن کو سونپا گیا تاکہ شفافیت اور سنٹرلائزڈ نظام قائم ہو تاہم یہ نیا نظام بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ فاؤنڈیشن ایک سال بعد بھی باقاعدگی سے وظیفے کی ادائیگی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ہر ماہ 15 تاریخ کو وظیفہ کی ادائیگی کا وعدہ کیا جاتا ہے، مگر عملدرآمد نہیں ہوتا۔

نوجوان ڈاکٹرز  نے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وظیفہ کی ادائیگی کے نظام کو فوری بہتر بنائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں انہیں مزید پریشانی نہ اٹھانا پڑے۔