کومل اسلم : پنجاب حکومت کا ناجائزقابضین سے واگزار کروائی گئی اراضی پر شجرکاری کافیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے شجرکاری کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کہتی ہیں اس اقدام سے ماحول صاف اور خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔
قابضین کے قبضے سےواگزار کروائی گئی سرکاری اراضی کے حوالےسے وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ مختلف شہروں میں واگزار کروائی گئی اراضی پر مستقبل میں شجر کاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شجرکاری کی ہدایات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس کم ہونے کی وجہ سے ماحول خراب ہو رہا ہے۔ ہریالی سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا اور ماحول بھی بہتر ہوتا ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے شجرکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واگزار کروائی گئی اراضی پر شجرکاری سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔