ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن بُنیان مّرصُوص کے بعد شربت بنیان مرصوص بھی مارکیٹ میں آگیا

آپریشن بُنیان مّرصُوص کے بعد شربت بنیان مرصوص بھی مارکیٹ میں آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : آپریشن بُنیان مّرصُوص کے بعد شربت بنیان مرصوص بھی مارکیٹ میں آگیا، رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے عام شہریوں میں شربت کی بوتلیں تقسیم کیں ۔

شربت بنیان مرصوص تقسیم کرنے کے موقع پر پاکستان، پاک آرمی اور فضائیہ کے حق میں نعرے لگائے گئے، شدید گرمی کے پیش نظر عام شہریوں میں شربت بنیان مرصوص کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی کرکٹ ٹیم تو بھیج نہیں سکا، سرحدوں پر اپنی فوج کیسے بھیجے گا، یہ ڈرپوک قوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور فضائیہ ہمارے سر کا تاج ہیں، قوم ان کی احسان مند رہے گی۔ اس موقع پر جہانگیر ایثار، طیب اعجاز، احمد عمیر اور مفتی عمر سمیت اہل علاقہ بھی موجود تھے۔


 

Ansa Awais

Content Writer