ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج

 فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : گلی میں فائرنگ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے پر پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل ، لاہور ہائیکورٹ نے مجرم شیروز یوسف کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی ،عدالت نے مجرم شیروز یوسف کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی ۔

 جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل سپیشل بنچ نے مجرم کی اپیل پرسماعت کی ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نزہت بشیر نے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ میں خاتون صرافین جاوید کے قتل کا مقدمہ درج کیا ، پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرم قصور وار ہے،ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرم کو میرٹ پر پھانسی کا حکم سنایا ، پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کی جائے ، وکیل صفائی نے مجرم کی بریت کیلئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے ۔

Ansa Awais

Content Writer