شہزاد خان :چینی کی قیمتیں ایک پھر بڑھنے لگیں،50کلوگرام چینی کا تھیلا 8600 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق دکانداروں کا کہنا ہےکہ پرچون فروشوں کو 172 روپے ہول سیل میں چینی پڑ رہی ہے۔کرایہ اور شاپر بیگ ڈال کر ہمیں 180 روپے کلو میں چینی پڑ رہی ہے۔
صدر لاہور کریانہ مرچنٹس کا کہنا تھا کہ انتظامیہ 164 روپے کلوچینی فروخت کرنے پرمجبور کررہی ہے ۔ملوں سے159روپے چینی لے دیں 164 روپے میں فروخت کرینگے۔
طاہر ثقلین بٹ کا کہنا ہے کہ ڈی سی و دیگر ادارے کریانہ فروشوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔