ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے سے ورلڈ کپ میں ٹیم کا مورال بہتر ہو گا، عماد وسیم

انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے سے ورلڈ کپ میں ٹیم کا مورال بہتر ہو گا، عماد وسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش پوری ہوگی کہ انگلیڈ کیخلاف ٹی 20 میچز میں ان کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کریں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انگلیڈ کے شہر لیڈز میں پریس کانفرنس کی جہاں انھوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتنے سے ورلڈ کپ میں ٹیم کا مورال بہتر ہو گا، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم انگلینڈ کےخلاف سیریز جیتیں۔

انھوں نے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے متعلق کہا کہ پہلی ان سے ملاقات بہت اچھی رہی، ملاقات میں تو گیری کرسٹن بہت اچھے لگے ہیں لیکن ایک دن میں تو کچھ نہیں بتا سکتے کہ وہ کیسے لیکر چلیں گے۔