ویب ڈیسک: بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا باقی پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔
دہشت گردوں کے حملکے جواب میں پوسٹ پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد وں کو فرار ہونا پڑا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔
چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔
آئی ایس آر کے مطابق قریبی پہاڑوں میں فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ممکنہ طور پر ٹھکانے کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔