سٹی42:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بھی سیاسی محاذ پر سرگرم ہوئے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نبزدار نےسیاسی ٹیم کاآج مشاورتی اجلاس بلا لیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے سیاسی ٹیم کومشاورتی اجلاس بلالیا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائےگی۔اجلاس میں پارٹی کے اندر بننے والے گروپ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے سےمتعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت ،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم قبال ،وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی، وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی شرکت کریں گے ۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور دیگر اہم وزرا بھی اجلاس میں شریک ہونگے ۔
دوسری جانب پنجاب میں ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کی۔ ایم این اے ڈاکٹر محمد افضل خان ڈھانڈلہ اور ایم پی اے عامر عنایت خان شاہانی بھی ملاقات میں موجود تھے، ہم خیال گروپ کے سربراہ ملک غضنفر عباس چھینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت ہر فورم پر کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے باقاعدہ اعلان کرتےقومی اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقررکر دیے، ایم این اے راجہ ریاض قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے، پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی میں پارلیمانی لیڈر ہونگے۔ جہانگیر ترین کی جانب سے ہم خیال اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔