ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ظالم نے معمولی گھریلو ناچاقی پر بیوی کی جان لے لی

deadbody
کیپشن: deadbody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)عدم برداشت کا ر ویہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے لیکن اگرمعاشرے میں بات ہو میاں بیوی کی تو ذرا ذرا سی ناچاکی پر لڑائی جھگڑے کے باعث بات اس نہج تک پہنچ جاتی ہے کہ پورا گھر برباد ہو جاتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ غازی روڈ شوکت ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں حوا کی ایک اور بیٹی  خاوند کے تشدد سے جان کی بازی ہار گئی،ملزم شہزاد نے گھریلو ناچاقی پر37 سالہ انیلا کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا،3 بچوں کی ماں انیلا کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔  واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 قبل ازیں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا تھا جہاں خاوند نے بیوی کے سر پر راڈ مار کر خاتون کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق شوہر نے خاتون سے پیسوں کا مطالبہ کیا تھا، خاتون کے انکار کرنے پر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بیوی کے سر پر راڈ مار کر خاتون کو ابدی نیند سلا دیا تھا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون شمیم بی بی لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی، شمیم بی بی بیماری کی وجہ سے کام پرنہیں جارہی تھی۔