ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریضوں کیلئےجدید مشین جنرل ہسپتال میں نصب

 کورونا مریضوں کیلئےجدید مشین جنرل ہسپتال میں نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : پنجاب میں سرکاری سطح پر پہلی بارکورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے جدید مشین جنرل ہسپتال میں نصب، پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ جدید ہائی فلو نیزل کینولا ایسی مشین ہے جو  کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے بہت موثر ثابت ہو سکتی ہے ۔


اب مریضوں کو وینٹی لیٹرکی ضرورت نہیں، آئی سی یو میں داخل ہونیوالے کورونا مریضوں کو جدید مشین کے استعمال سے  ممکنہ طور پر وینٹی لیٹر سے بچایا جا سکتا ہے۔پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے مزید بتایاکہ4 ہائی فلو نیزل کنولا مشینیں محکمہ صحت کے فراہم کردہ فنڈز سے خریدی گئی ہیں جبکہ ایک مخیر حضرات جلد عطیہ کریں گے۔


پنجاب میں لاہور جنرل ہسپتال کے آ ئی سی یو میں اس مشین کا استعمال آج سے کر دیا گیا ہے،لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ میڈیا بریفنگ میں پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر، ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین ، پروفیسر جودت سلیم ، ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق نے شرکت کی۔

یاد رہے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد   ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 986 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45898 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 345 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 299 اور پنجاب میں 290 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38 ، اسلام آباد 9، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے

 24 مارچ سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور سمیت بھر  پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن نافذ  ہے، اب عید کے پیش نظر  لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی، مارکیٹیں، بازار اور شاپنگ مالز  کھل گئے، ٹرین سروس بھی بحال کردی گئی تاہم شادی ہالز ، سینما گھر، تعلیمی ادارے، تفریحی پارکس تاحال بند ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer