یو ای ٹی میں مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف

یو ای ٹی میں مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے سپیشل آڈٹ کرانے کی سفارش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ای ٹی) میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی شکایت پر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم نے انکوائری رپورٹ مکمل کرکے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوادی ہے، رپورٹ میں ان بے ضابطگیوں کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں یو ای ٹی کے گزشتہ 5 سال کے مالی معاملات کا سپیشل آڈٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے کرانے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مالی بدعنوانی پر ڈین ڈاکٹر عبدالستار شاکر کے خلاف کیس نیب کو بھجوانےکی سفارش کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کے متعدد انتظامی معاملات کی متعلقہ فورم سے منظوری نہیں لی گئی، اس لیے ٹینور  ٹریک سسٹم اور 2014ء سے 2017ء کے دوران کےانتظامی معاملات کی سنڈیکیٹ اور وائس چانسلر سے قانون کے مطابق منظوری لی جائے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے پنجاب بھر کے انجینئرنگ اداروں میں انٹری ٹیسٹ 2020 کے شیڈول کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق حتمی ٹیسٹ 13 اور 14 جون کو ورچوئل یونیورسٹی کے مختص کردہ سنٹرزمیں ہوگا، انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کیلئے طلبہ و طالبات یکم جون تک ایچ بی ایل کی نامزد شاخوں سے انٹری ٹیسٹ کے ٹوکن حاصل کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ یو ای ٹی کے تین کیمپسز میں گریڈ   17 کی تین پوسٹوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer