ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کی ایم پی اے کورونا سے انتقال کرگئیں

 پی ٹی آئی کی ایم پی اے کورونا سے انتقال کرگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کورونا وائرس سے دم توڑ گئیں،شاہین رضا کی چار روز قبل طبعیت خراب ہوئی،انہیں ڈی ایچ کیو شفت کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،حالت مزید بگڑنے پر میو ہسپتال لاہور جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئی۔شاہین رضا تحریک انصاف کی گوجرانوالہ میں واحد ایم پی اے تھیں جن کی عمر 69 سال تھی، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں ٹیسٹ کرنے پر کورونا کی تصدیق ہو ئی تھی، خاتون ایم پی اے کو طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا۔بعدازاں حکومتی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کو میو ہسپتال لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا گیا جس پر میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ایمبولینس میں وینٹی لیٹر پر رکھ کر خاتون ایم پی اے کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل نے بتایا ایم پی اے شاہین رضا وینٹی لیٹر پر ہیں اور انکی حالت تشویشناک ہے۔

سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں پی ٹی آئی کی اکلوتی ایم پی اے تھیں,شاہین رضاخصوصی نشست پہ ایم پی اے تھیں باقی لیگی ارکان جیتے ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 986 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45898 تک پہنچ گئی ہے۔متعدد اراکین اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے لیکن شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کرنے والی پاکستان کی پہلی رکن اسمبلی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer