سعید احمد: پاکستان ریلوے کا عوام کی سہولت کے لیے عیدالفطر کے موقع پر ٹرینیں چلانے کا اعلان، پاکستان ریلوے نے مختلف شہروں میں 20 مئی سے30 ٹرینوں کے آپریشن کا آغاز کردیا ہے،لاہور سے پہلی ٹرین راولپنڈی کئلئے روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے پہلی ٹرین سبک رفتار راولپنڈی کے لیے 105 مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی، سماجی دوری کے قانون پر عملدرآمد ٹرین 105 مسافروں کو لے کر راولپنڈی روانہ ہوئی سبک رفتار ٹرین 8 کوچز پر مشتمل ہے۔ سبک رفتار ٹرین لاہور سے 18 فیصد مسافروں کے ساتھ راوانہ ہوئی سیالکوٹ سے براستہ لاہور کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 11. 45 پر لاہور پہنچے گی۔
راولپنڈی سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی تیز گام ایکسپریس دوپہر 12.45 پر لاہور پہنچے گی اور قراقرم ایکسپریس 3 بجے لاہور سے روانہ ہوگی لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔ لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے لاہور سے روانہ ہوگی مارگلہ سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی گرین لائن ایکسپریس 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور پہنچے گی پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہونے والی خیبر میل ایکسپریس کل صبح 8 بجے لاہور پہنچے گی۔ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس شام 6 بجکر 10 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔
راولپنڈی سے سبک رفتار دوپہر 12 بجے لاہور پہنچے گی، علامہ اقبال ایکسپریس 12 بجکر15 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، اسلام آباد ایکسپریس شام 6 بجے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہوگی، راولپنڈی سے واپس اسلام آباد ایکسپریس رات ساڑھے 10 بجے لاہور پہنچے گی، خیبر میل صبح ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔
تیزگام لاہور سے دوپہر ایک بجکر پندرہ منٹ پر کراچی روانہ ہوگی، قراقرم ایکسپریس دوپہر تین بجے کراچی روانہ ہو گی، پاک بزنس ساڑھے چار بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی، عوام ایکسپریس ساڑھے 5 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گی، جعفر ایکسپریس شام 6 بجکر،40 منٹ پر کوئٹہ روانہ ہو گی، شاہ حسین رات 7 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہو گئی اور گرین لائن رات 8 بجکر پنتالیس منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہو گی۔
ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن یا ای ٹکٹنگ کے ذریعے ہوگی، پاکستان ریلوے مسافروں کی فیملی ان کو چھوڑنے کے لیے اسٹیشن پر نہیں آسکتی، پاکستان ریلوے ریلوے اسٹیشن سے200 میٹرتک کا علاقہ غیر ضروری افرادکے لیے بند کر دیا جائے گا، اسٹٹیشنوں کے اسٹاف پر میڈیکل آفیسرز اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے عملہ موجود ہوگا۔
مختلف اسٹیشیوں پرسینیٹائز واک تھروگیٹ نصب کر دئے گئے ہیں اور مسافروں کا ٹیمرپیچر چیک جائے گا۔