ارطغرل پرمہوش حیات کی رائے سب سے ہٹ کر

ارطغرل پرمہوش حیات کی رائے سب سے ہٹ کر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ  (زین مدنی )اداکارہ مہوش حیات نے ترکی کے ڈرامے” ارطغرل غازی“ کی مخالفت کرنے والوں کو ذرا منفرد انداز میں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت انتہاءکو چھورہی ہے لیکن شوبزانڈسٹری میں جہاں بیشتر ستارے اسے پسند کررہے ہیں وہیں شان، ریما، یاسرحسین سمیت کئی نے اسے نشر کرنے کی مخالفت بھی کی۔ان کا موقف ہے کہ بیرونی پروڈکشنز دکھانے کے بجائے اپنی چیزوں کو پروموٹ کریں۔

نجی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والی ریما خان کا ’  ارطغرل غازی‘ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کے ڈرامے نشر کرنے سے مقامی فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مقبولیت کے ساتھ ساتھ ان کے کام کو بھی خطرہ ہے۔

معروف فنکار شان شاہد نے کچھ دن قبل ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ انہیں علم ہے کہ جب حالیہ معاشی بحران میں ہم بیرون ممالک کی چیزیں امپورٹ نہیں کر پا رہے تو پھر ہمارا ریاستی ٹی وی پی ٹی وی کیوں بیرون ممالک کے ڈرامے دکھا رہا ہے؟ پی ٹی وی کو عوام کے ٹیکس اور پیسے سے چلایا جاتا ہے اور اس پر بیرون ممالک کا مواد نشر کرنے کے بجائے اپنے ملک کا بنایا ہوا مواد نشر کیا جانا چاہیے۔

 
 

ایسے میں مہوش حیات نے اس معاملے کو سمجھ سے باہر قرار دیتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا میں نہیں جانتی کہ یہ کیا الجھن ہے؟ ارطغرل جیسا ہے اسے ویساہی قبول کریں، ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز جس کی تاریخی اہمیت ہے اور اس میں بڑے اخلاقی اسباق ہیں۔

پوسٹ میں مہوش نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان کو نہایت پرکشش قرار دیتے ہوئے انہیں کسی حد تک شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم“ٹائی ٹینک”کے ہیرو لیونارڈو ڈائی کیپریو جیسا قرار دے ڈالا۔ مہوش نے ترک اداکار  کے لئے اپنی پسندیدگی مزید واضح کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کرش اپ ڈیٹڈ۔

Shazia Bashir

Content Writer