ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کل اکیس مئی کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ضلعی عدالتوں کے اختیارات سے تجاوز کرنے والے ججز کے خلاف انضباطی کاروائی سمیت دیگر اہم امور بارے فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس گیارہ بجے ہو گا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق، جسٹس مامون رشید شیخ، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس سید کاظم رضا شمسی بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضلعی عدالتوں کے اختیارات سے تجاوز کرنے والے لاہور سمیت صوبہ بھر کے ججز کے خلاف کاروائی بارے غور ہوگا، اجلاس میں صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کے دیگر اہم انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔