ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کبیروالا: خسرہ کی وبا سے 7 بچوں کی موت، علاقے میں خطرے کی گھنٹی

کبیروالا: خسرہ کی وبا سے 7 بچوں کی موت، علاقے میں خطرے کی گھنٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کبیروالا کے علاقے چک نمبر 2 کے ایم میں خسرہ کی وبا کے باعث کم از کم 7 بچوں کی موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد اہل علاقہ نے وبا کے پھیلاؤ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ ٹیمیں فوری طور پر تحقیقات میں مصروف ہیں اور بچوں کی اموات کی وجوہات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں میں علی ضامن (9 سال)، منظر عباس (3 سال)، زہرہ بی بی (3 سال)، افشین بی بی (4 سال)، عنایہ بی بی (2 سال) اور جمشید علی (3 سال) شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، علاقے میں مزید بچے بھی خسرہ میں مبتلا ہیں اور خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت فوری اقدامات کرے اور متاثرہ علاقے میں ٹیمیں روانہ کرے تاکہ خسرہ کی مزید روک تھام ممکن ہو سکے۔

 انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کی نااہلی کا نوٹس لیا جائے اور وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

صحت کے حکام کی جانب سے بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وبا کی نگرانی کی جائے، متاثرہ بچوں کے لیے طبی امداد کو یقینی بنایا جائے اور اہل علاقہ میں حفاظتی اقدامات کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ خسرہ کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔