ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری سٹیٹ بینک کے باہر نئے کرنسی نوٹ بلیک میں خریدنے پر مجبور

شہری سٹیٹ بینک کے باہر نئے کرنسی نوٹ بلیک میں خریدنے پر مجبور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:عید  میں چند گھنٹے باقی   رہ گئے ہیں، شہری نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا شکار ہیں۔

 سٹیٹ بینک کے باہر بلیک مارکیٹ سے مہنگے نوٹ خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

نئے کرنسی کے10 روپے کے نوٹ 1,700 روپے میں،20 روپے کے نوٹ 2,800 روپے،50 روپے کے نوٹ 6,700 روپے جبکہ 100 روپے کے نوٹ 11,500 روپے میں مل رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ با ر بار بینکوں کا چکر لگانے کے باوجود نئے نوٹ نہیں ملے، اور خاص طور پر بچوں کو عیدی دینے کے لیے وہ مہنگے نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کی رائے ہے کہ حکومت عید کے ایام میں بینکوں کو نئے نوٹ فراہم کرنے کے لیے پابند کرے تاکہ لوگ بلیک مارکیٹ کی جانب نہ جائیں اور عید کے تہوار پر آسانی سے عیدی دے سکیں۔