ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالفطر پر لیسکو کا بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ

عیدالفطر پر لیسکو کا بلا تعطل بجلی فراہمی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے عیدالفطر کے موقع پر صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں اعلیٰ افسران کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

لیسکو کے مطابق عیدالفطر کے دوران کنٹرول روم 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا اور بجلی کی مسلسل مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق چیف انجینئر ٹی اینڈ جی آفتاب بٹ، چیف انجینئر پی آئی یو ذوالفقار بلوچ، چیف انجینئر او اینڈ ایم ندیم ملک، چیف انجینئر ایم ایم فاروق عمر، چیف انجینئر ٹی ایس نثار سرور اور چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا عید کے تینوں دن اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید برآں، آپریشنز ڈائریکٹر عمران محمود کو کنٹرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے تاکہ تمام امور کی مؤثر نگرانی کی جا سکے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی لیسکو کی اولین ترجیح ہے اور عید کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔