ثمرہ فاطمہ:افق پر بادلوں کا راج برقرار ہے، سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث موسم میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، اور تقریباً 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان موجود ہے، جبکہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔