ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خوش رہنے والوں کی لسٹ میں پاکستانیوں کا اب کہاں ہیں، دلچسپ رپورٹ

The Happiest Nations of The World, World Happiness Day,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا اور پاکستان خوش ممالک کی فہرست میں مزید ایک درجہ نیچے آ گیا۔ اسرائیل  کے لوگ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کر بعد یرغمالیوں کی رہائی کے دکھ سہتے سہتے خوش ملکیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر سے گر کر آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق خوش لوگوں کے ملکوں کی لسٹ میں پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا، تاہم اس سال ایک درجہ تنزلی کے بعد 109 ویں نمبر پر چلا گیا۔ دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

دنیا کے خوش ترین ممالک

جن ملکوں میں لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں، ان کی لسٹ مین سب سے اوپر یعنی دنیا کے خوش ترین لوگوں کا دیس فن لینڈ ہے۔
(1)فن لینڈ
(2) ڈنمارک
(3) آئس لینڈ
(4) سوئیڈن
(5) نیدرلینڈز
(6) کوسٹا ریکا
(7) ناروے
(8) اسرائیل
(9) لکسمبرگ
(10) میکسیکو

رپورٹ کے مطابق افغانستان کو دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار پایا، جو  لسٹ 147 ویں نمبر پر ہے۔ اس کے بعد سیرالیون 146، لبنان 145، مالاوی 144، اور زمبابوے 143 ویں نمبر پر ہیں۔

اس رپورٹ میں 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران کیے گئے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔