ویب ڈیسک : عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹوں میں 24قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1800روپے کے اضافے سے 3لاکھ 20ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی، جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 1543روپے کے اضافے سے 2لاکھ 75ہزار 034روپے پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کی کمی سے 3524روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 26روپے کی کمی سے 3021روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3050ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔