ویب ڈیسک: پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا رمضان منی وی لاگ سیریز میں اسکاٹ لینڈ کے پبلک کال آفس سے پولیس کو بُلانا توجہ کا مرکز بن گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ہانیہ عامر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تمام رمضان منی وی لاگز اسکاٹلینڈ میں ریکارڈ کر رہی ہیں جبکہ فلم 'سردار جی 3' کی شوٹنگ بھی اسکاٹ لینڈ میں جاری و ساری ہے۔اپنے وی لاگز میں وہ میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر کے ساتھ کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ اور ڈائیلاگز یاد کرنے کے حوالے سے بھی بات کرتی دکھتی ہیں ۔
علاوہ ازیں ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز کو جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے ہر وی لاگ میں یہ بھی بتاتی دکھیں کہ وہ اس قدر تھک جاتی ہیں کہ وی لاگ بنانا ایک مشکل کام ہوجاتا ہے۔
اداکارہ نئے منی وی لاگ کے آغاز میں بابر ظہیر سے ہیئر اسٹائل بنواتی نظر آئیں جس کے بعد وہ اپنے کریو کے ساتھ شوٹنگ سیٹ پر پہنچ گئے۔اس وی لاگ میں وہ متعدد مرتبہ بارش کی وجہ سے شوٹنگ رکنے کا انکشاف کرتی نظر آئیں، شوٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ اپنے فرینڈز کے ساتھ مال گئیں پھر ریسٹورنٹ گئیں جس کے بعد وہ اپنے ہوٹل میں واپس چلی گئیں۔
اسی ویڈیو میں ایک جگہ ہانیہ عامر نے اسکاٹلینڈ کی سڑکوں گھومتے ہوئے اچانک پبلک فون کا ریسیور اٹھا کر کہا کہ 'ہیلو پولیس، ہاں مجھے لے جاؤ'۔ہانیہ عامر کا یہ جملہ ان کے فینز اور انکی سہیلی و اداکارہ یشما گِل کو بھی بے انتہا مزاحیہ لگا اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ نے اس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ سن کر میں ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوگئی ہوں'۔
ہانیہ عامر اپنہ رمضان اسپیشل سیریز کے 13 منی ولاگز شیئر کر چکی ہیں جبکہ روزے 19 ہوچکے ہیں جس کے حساب سے اداکارہ کے منی وی لاگز اب ڈیلی نہیں لگ رہے ہیں۔