ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے  ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوئد سنا دی۔
شہر  لاہور میں سورج کی کرنیں تیز ہیں اور ہوا بالکل نہیں چل رہی جس سے گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق فی الوقت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 156 ریکارڈ کی گئی ہے۔موسم میں تبدیلی کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو مچھر مار سپرے کروانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے  روز  اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا کے  بیشتر اضلاع میں   مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ،دیر، سوات، شانگلہ، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور،میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ،اس کے علاوہ  کوہاٹ، کرک، باجوڑ، کرم، مالاکنڈ ،وزیرستان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

 ادھرپنجاب کے  بیشتربالائی وسطی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ، گجرات،گوجرانوالہ ،راولپنڈی،چکوال،جہلم،تلہ گنگ،میانوالی اور گردونواح  میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،  مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے ساتھ گرج چمک  اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  جبکہ زیریں اضلاع میں گرم  رہنے کا امکان ہے ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، شمالی اضلاع میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ۔  کشمیر میں  مطلع جزوی ابر آلود  رہنے  چند مقامات پر  گرج چمک  اور ہلکی بارش بونداباندی ہو سکتی ہے ، گلگت بلتستان  میں  موسم خشک  اور مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کا امکان ہے ۔