ڈی آئی جی آپریشنز کا ماڈل بازاروں اور آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصررضوی کی جانب سے آج شہر کے مختلف ماڈل بازاروں اور آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا گیا۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے وحدت کالونی, سبزہ زارسمیت مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ، ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود  تھے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز نے ماڈل بازار و آٹا پوائنٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقات کی، ساتھ ہی آٹا پوائنٹس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ 

سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو ڈیوٹی بارے ہدایات دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے آٹے کی فراہمی بارے استفسار کیا، اور بزرگ شہریوں کی مدد کیلئے افسران کو ہدایات کی۔ 

 سید علی ناصر رضوی کاکہنا تھا کہ ماڈل بازارمیں آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے۔ بھگدڑ اور بد نظمی سے بچنے کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔