ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2178 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer