ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے طلب کرلیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نیب نے طلب کرلیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔

نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔اس سے قبل، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔

طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر