ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں فرد برائے ریکارڈ فراہمی کی سروس معطل

لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں فرد برائے ریکارڈ فراہمی کی سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹاﺅن شپ(عثمان علیم) کورونا وائرس کے پیش نظر تمام لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں فرد برائے ریکارڈ فراہمی کی سروس تاحکم ثانی معطل کر دی گئی جس سے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر رش میں 50 فیصد سے زائد کمی ہو گی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات کے پیش نظر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی طرف سے محض ضروری سٹاف کے ذریعے اراضی ریکارڈ سنٹرز سے محدود خدمات کی فراہمی جاری رہے گی، فرد برائے ضمانت، انتقال اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے 2 سروس سنٹر آفیشلز موجود رہیں گے جبکہ بقایا سروس سنٹر آفیشلز متبادل دنوں میں کام کریں گے، سروس سنٹر انچارجز، اسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، لینڈ ریکارڈ آفیسرز اپنی خدمات روٹین کے مطابق فراہم کرینگے۔

  سروس سنٹر انچارجز کو سٹاف کیلئے ڈیوٹی روسٹر ترتیب دینے اور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ سٹاف کو 5 اپریل 2020ء تک بائیو میٹرک طریقے کی بجائے مینول طریقے سے حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer