سلگ : سپورٹس بورڈ پنجاب نے 50 سال سے زائد عمر ملازمین کو پانچ اپریل تک چھٹیاں دے دیں، باقی سٹاف کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، ایک دن حاضری اور ایک دن چھٹی کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہونے کی وجہ سے سپورٹس بورڈ پنجاب نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد شروع کردیا اور 50 سال سے زائد عمر ملازمین کو پانچ اپریل تک چھٹیاں دے دیں۔
باقی ملازمین کو دو گروپس میں تقسیم کردیا گیا ہے، ایک گروپ ڈیوٹی کرے گا اور دوسرا گروپ چھٹی پر ہوگا، دونوں گروپس ایک دن ڈیوٹی اور ایک دن آرام کریں گے۔
مستقبل کا لائحہ عمل پانچ اپریل کے بعد جاری کیا جائے گا۔