(زین مدنی ) شہزاد رائے نے ملک میں جاری جان لیوا کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے دہشت پھیلائی ہوئی ہے، تاہم ایسے لوگ بھی ہیں جو اس صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرتے ہوئے اس بات پر یقین رکھے ہوئے ہیں کہ موت تو ایک دن آنی ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی کیا ضرورت۔
ان تمام لوگوں کے لیے گلوکار شہزاد رائے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت کا خیال نہ رکھنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پر توکل لیکن احتیاط بھی ضروری ہے۔