ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر اور لیسکو افسران نے جرمانہ کیوں جمع نہ کرایا؟ ہائیکورٹ برہم

ایف بی آر اور لیسکو افسران نے جرمانہ کیوں جمع نہ کرایا؟ ہائیکورٹ برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہائیکورٹ کا بروقت جواب جمع نہ کروانے پر ایف بی آر اور لیسکو افسران کوکیا جانیوالا پچیس، پچیس ہزار جرمانہ ادا نہ کرنے پر اظہار برہمی، چئیرمین ایف بی آرکونوٹس جاری کرتے ہوئے دس اپریل کو تحریری وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے حاجی سپننگ ملزکی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ بجلی کے بل پر 38 لاکھ سات ہزار 332 روپے ٹیکس لگایا گیا۔ ایس آر او 1125 دوہزار گیارہ کے تحت بجلی کے بل کے ٹیکس میں زیرو رننگ کی سہولت حاصل تھی، ہائیکورٹ نے رجوع کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا، عدالت نے ٹیکس کی رقم منہا کرکے بجلی کا بل جاری کرنے کا حکم دیا۔

عدالت کے پانچ اپریل 2018 کے حکم کے باوجود جواب جمع نہ کروایا گیا، عدالت نے بروقت جواب جمع نہ کروانے پر متعلقہ دونوں افسران پچیس پچیس ہزار جرمانہ کیا،عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جرمانہ کی ادائیگی کیلئےسپیشل اسسٹنٹ ٹو کمشنر اِن لینڈ ریونیو اورایکس ای این لیسکو شیخوپورہ کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

عدالت نے جرمانہ کی رقم ہائیکورٹ کی ڈسپنسری میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10اپریل تک ملتوی کردی۔

Shazia Bashir

Content Writer