ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ہاؤسنگ کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری

محکمہ ہاؤسنگ کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین کے لیے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: محکمہ ہاؤسنگ کے افسران کے لیے خوشخبری، وزیر اعلٰی نے 2400 کنٹرکٹ ملازمین کے کنٹرکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی، ملازمین کی تنخواہین بحال ہوگئیں۔

محکمہ ہاؤسنگ کے 2400 عارضی ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت گزشتہ سال 31 دسمبر کو ختم ہوئی جس میں توسیع کے لیے سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ خرم علی آغا نے سمری وزیر اعلٰی کو ارسال کی گئی تھی۔  وزیر اعلٰی نے اس سمری کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

 کنٹرکٹ ختم ہونے سے ملازمین کی تنخواہیں بھی تین ماہ سے بند تھیں جنہیں بحال کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کی تنخواہیں بھی ملازمین کو دی جائیں گی۔ محکمے کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین کے کنٹرکٹ میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ رواں سال 31 دسمبر تک ہے۔