ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف تاجر رہنما چودھری خادم حسین ڈکیتی کا شکار، لاکھوں روپے اورقیمتی موبائل چوری

لاہور: معروف تاجر رہنما چودھری خادم حسین ڈکیتی کا شکار، لاکھوں روپے اورقیمتی موبائل چوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: لاہور چیمبر سے وابستہ فاؤنڈر گروپ کے معروف کاروباری رہنما چودھری خادم حسین ایک واردات میں لاکھوں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگئے۔ واقعہ قرطبہ چوک کے قریب پیش آیا جہاں ٹریفک میں رکی گاڑی کو نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔

واقعہ کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا مقدمے کے مطابق تین افراد پر مشتمل گروہ نے انتہائی چالاکی سے گاڑی سوار کا دھیان دوسری جانب مبذول کروایا۔ اس دوران ایک ملزم نے گاڑی کا سائیڈ شیشہ توڑ دیا، جبکہ دوسرے ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھا قیمتی موبائل فون اور چار لاکھ روپے نقدی اٹھا لی اور فرار ہوگیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوری ہونے والے موبائل فون کی مالیت تقریباً 3 لاکھ 80 ہزار روپے بتائی گئی ہے، جبکہ نقدی سمیت مجموعی نقصان لاکھوں روپے تک پہنچ گیا۔

واقعے کے بعد متاثرہ شہری کی درخواست پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔