ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری

16 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 16 سال کے نوجوانوں کے لیے موٹر سائیکل ڈرائیونگ کا نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ٹریفک کے مطابق جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ والدین کی اجازت سے جاری کیا جائے گا، جبکہ اس کے لیے اسمارٹ کارڈ یا بے فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ یہ پرمٹ صرف موٹر سائیکل کے لیے ہوگا، جس کے تحت 125 سی سی تک موٹر سائیکل یا اسکوٹی چلانے کی اجازت دی جائے گی۔ پرمٹ کے حصول کے لیے امیدواروں کو سائن اور روڈ ٹیسٹ دینا ہوگا، جس میں کامیاب ہونے والوں کو موقع پر ہی پرمٹ جاری کر دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس پرمٹ کی سالانہ فیس 500 سے 1000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ ٹریفک حکام نے واضح کیا ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ سنگین یا بار بار ٹریفک خلاف ورزیوں کی صورت میں پرمٹ منسوخ بھی کیا جا سکے گا۔

حکام کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے اور سڑک حادثات میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔