ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

شہر میں پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:شہر میں سورج کی تپش میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں حبس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

موسمی ماہرین کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دن کے اوقات میں شدید دھوپ اور بلند یو وی انڈیکس شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے، جس کے دوپہر کے وقت 11 تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو خطرناک سطح تصور کی جاتی ہے۔

دن کے وقت بارش کے امکانات نہایت کم یعنی صرف 5 فیصد ہیں، تاہم دوپہر یا شام کے اوقات میں ہلکے بادل چھانے اور کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے۔ ہواؤں کی رفتار تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں بارش کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں، جبکہ آئندہ دو روز کے دوران بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار رہے گا۔ پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خصوصاً دوپہر کے اوقات میں جب یو وی لیول خطرناک حد تک بلند ہو سکتا ہے۔