ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم سکیورٹی پلان، کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں پولیس کی ہنگامی مشقیں

محرم سکیورٹی پلان، کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن میں پولیس کی ہنگامی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے کوٹ لکھپت اور فیصل ٹاؤن کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مشقیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔

ہنگامی مشقوں میں آپریشن ونگ پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے حصہ لیا۔

مشقوں کے دوران فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فوری ردعمل کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ مختلف اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر سکیورٹی اداروں کی تیاری، رسپانس ٹائم اور ہنگامی حالات میں ردعمل کی صلاحیت کو جانچا گیا تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ پولیس ریسپانس اور اداروں کے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسی ہنگامی مشقوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔