ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات سستی، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: سی ٹی او لاہور

پٹرولیم مصنوعات سستی، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی: سی ٹی او لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس بھی متحرک ہو گئی۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے نیازی بس اڈے کا اچانک دورہ کیا اور ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران سی ٹی او نے نئے کرایہ نامے کا معائنہ کیا اور مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں پر کرایوں کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مکمل فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے اور ٹرانسپورٹرز مقررہ کرایہ نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اوورچارجنگ اور مقررہ نرخوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سی ٹی او کا کہنا تھا کہ زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایت موصول ہونے پر فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔