ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کی نئی لہر، بنیادی اشیاء شہریوں کی پہنچ سے باہر

مہنگائی کی نئی لہر، بنیادی اشیاء شہریوں کی پہنچ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر نے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء عام شہری کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

چاول، چینی، گھی، آئل اور سرف جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب طبقے کے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اسی طرح ڈبہ بند دودھ کی قیمت بھی 370 سے 400 روپے فی لٹر تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے غذائی ضروریات پوری کرنا مزید مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث بنیادی اشیائے خورونوش خریدنا مشکل ہو گیا ہے اور وہ حکومت سے قیمتوں میں استحکام اور مؤثر ریلیف اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔