ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سونے کی قیمت میں 40 فیصد اضافے کا امکان

 سونے کی قیمت میں 40 فیصد اضافے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم پیشگوئی سامنے آئی ہے جس میں آئندہ 6 ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 سرمایہ کاری فرم جے پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق حالیہ عرصے میں جغرافیائی کشیدگی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر موجودہ رجحانات برقرار رہے تو سونے کی قیمتیں ایک بار پھر تیزی سے اوپر جا سکتی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی اوسط قیمت رواں سال کے آخر تک 6,000 ڈالر فی اونس تک پہنچ سکتی ہے  جبکہ 2027 کے اختتام تک یہ سطح بڑھ کر تقریباً 6,300 ڈالر فی اونس تک جا سکتی ہے  اس امکان کو موجودہ سطح کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 ماہرین کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی ڈالر کی مضبوطی نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا، جس کے باعث حالیہ عرصے میں قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی۔

 تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگی صورتحال میں کمی اور عالمی معاشی پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلی کے بعد سرمایہ کار ایک بار پھر سونے کی طرف رجوع کر سکتے ہیں  جس سے قیمتوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہیں۔