ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام ؛صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ سبیلیں لگائے گی، قواعد و ضوابط بھی جاری

محرم الحرام ؛صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ سبیلیں لگائے گی، قواعد و ضوابط بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران سبیلوں بارے قواعد و ضوابط جاری کر دیے

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ سبیلیں لگائے گی،ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 9 اور 10 محرم کو عوام الناس کیلئے سبیلیں لگائے گی،تمام اضلاع میں حفظان صحت کے اصولوں اور یکسانیت کے مطابق عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کی گئیں 

سبیل میں موجود مشروبات کو عوامی استعمال سے قبل رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور فوڈ سیفٹی آفیسر چیک کرے گا،صحت کیلئے نقصان دہ اور غیر تصدیق شدہ مشروبات یا کھانے پینے کی اشیاء کسی سبیل پر نہیں رکھی جائیں گی،

سبیلیں ایک معیاری سائز، ترجیحی طور پر 10×8 فٹ اور فٹ پاتھ پر جگہ چھوڑ کر بنائی جائیں ،سبیل اور شہریوں کو دھوپ سے بچانے کیلئے مناسب چھاتے کا استعمال کیا جائے،پینے کے پانی، دودہ، شربت کے کنٹینر پر واضح لیبل اور ڈسپوزایبل کپ دستیاب ہوں،سبیلیں خاص طور پر بڑے جلوسوں کے راستے میں عوامی مقامات پر قائم کی جائیں گی،یقینی بنایا جائے کہ سبیلیں راستے یا سکیورٹی میں رکاوٹ نہ بنیں ،سبیل پر تعینات تمام رضاکاروں کی سپیشل برانچ سے کلیئرنس کروائی جائے

حساس مقامات پر بم ڈسپوزل یونٹ سے پیشگی سویپنگ کروانے کی ہدایت  کی گئی ، تمام رضاکار انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے کارڈ ہمہ وقت آویزاں رکھیں ،حساس مقامات پر سبیلوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے کوریج ایریا میں لگانے کی ہدایت،رضاکار یقینی بنائیں کہ سبیلوں کے گرد منظم قطاریں بنائی جائیں اور ہجوم نہ رکے، غیر مجاز ریہڑیاں اور تمام گاڑیاں سبیلوں سے دور رکھیں جائیں 

سبیلوں کے گرد کسی سیاسی یا فرقہ وارانہ نعرے، بینرز یا لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہیں ہوگی،سبیلوں پر چندہ جمع کرنا یا تجارتی اشتہارات بھی سختی سے ممنوع ہیں ،سبیل کے مقام کی روزانہ کی بنیاد پر بہترین صفائی یقینی بنائی جائے

 تمام رضاکار دستانے اور فیس ماسک پہنیں اور ہر سٹال پر ڈھکے ہوئے کچرے کے ڈبے موجود ہوں،تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز یکم سے 10 محرم تک سبیلوں کا معائنہ کرنے کیلئے فیلڈ آفیسرز مقرر کریں،قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے ،محکمہ داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کردیا