ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نے لاکھوں موبائل سمز بلاک کردیں

پی ٹی اے نے لاکھوں موبائل سمز بلاک کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں۔ 

پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔ اس کے علاوہ فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا کہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک ہوئیں۔ 

پی ٹی اے  نے ملک بھر میں 62 چھاپوں کے دوران غیرقانونی سم کی فروخت میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ جن سے 193غیرقانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 سمز برآمد ہوئیں جبکہ جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگرپرنٹس ضبط کرلی گئیں ۔ 

دوسری جانب پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا، ملک بھر میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کردی گئیں۔