ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز

چینی مزید مہنگی، اوسط قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ، وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 77 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔

 چینی کی قیمتوں کی صورتحال کے مطابق چینی کی نئی اوسط قیمت180 روپے 93 پیسے فی کلو  ہے اور  زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے تک قیمت 177 روپے 16 پیسے فی کلو تھی جبکہ  گزشتہ سال کی اوسط قیمت 143 روپے 38 پیسے فی کلو تھی۔
چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔