سٹی42: شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 21 روپے کی کمی کے باوجود اوپن مارکیٹ میں گراں فروشی بدستور جاری ہے۔
سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت 432 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ گوشت اب بھی 440 سے 445 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
تھوک مارکیٹ میں زندہ مرغی کی قیمت 284 روپے مقرر ہے لیکن 296 روپے فی کلو میں بیچی جا رہی اور پرچون سطح پر زندہ مرغی 298 روپے کی جگہ 305 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا اعلان گراں فروشوں پر اثرانداز نہ ہو سکا۔