ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار عمران خان طویل عرصے بعد سامنے آگئے

اداکار عمران خان طویل عرصے بعد سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے اور فلم 'جانے تو یا جانے نہ' سے شہرت پانے والے اداکار عمران خان طویل عرصے کے بعد ایک عوامی تقریب میں نظر آئے۔

عمران خان نے گزشتہ شب اپنے ماموں کی فلم 'ستارے زمین پر' کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ اور دوست لیکھا واشنگٹن کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے۔ 

عمران خان نے نہ صرف اپنے ماموں بلکہ اپنی پرانی ساتھی اداکارہ جینیلیا ڈیسوزا کو بھی سپورٹ کرنے کے لیے تقریب میں موجود تھے، جو فلم 'ستارے زمین پر' میں عامر خان کی ہیروئن کا اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

 اس موقع پر عمران خان نے سیاہ ٹی شرٹ، براؤن جیکٹ اور بلیو جینز میں خاصا دلکش انداز اپنایا جبکہ لیکھا واشنگٹن سبز پرنٹڈ لباس میں اسٹائلش نظر آئیں۔

جب لیکھا تھیٹر کی جانب بڑھنے لگیں تو عمران نے ان کے کندھے کو نرمی سے چھو کر اشارہ دیا کہ فوٹوگرافرز مزید تصاویر لینا چاہتے ہیں۔

لیکھا نے فوراً مڑ کر مزید چند پوز دیے اور دونوں نے ایک ساتھ کیمروں کے سامنے خوبصورت لمحات قید کروائے۔

تقریب میں بالی وڈ کی کئی اور نامور شخصیات بھی شریک ہوئیں جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ریکھا، جتیندر، جوہی چاولہ، وکی کوشل، تمنا بھاٹیہ، رتیش دیشمکھ سمیت دیگر ستارے شامل تھے۔